آئی سی سی کے ہر ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں کیوں رکھا جاتا ہے، پی سی بی

انوشہ شیخ

01st Aug, 2021. 03:08 pm

 

آئی سی سی ٹورنامنٹس کے پہلے راؤنڈ میں پاک بھارت میچ پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھیجے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ آئی سی سی کے ہرٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں کیوں رکھا جاتا ہے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ سے ہونے والی اضافی آمدنی کا شیئر پاکستان کو کیوں نہیں ملتا جبکہ پاک بھارت آئی سی سی ایونٹس میں زیادہ فائدہ صرف بھارت کو ہی کیوں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ ٹومیں شامل ہیں۔

Adsence 300X250