مسلم لیگ ن کا دفتر سیل کرنا بزدار حکومت کی شرمناک حرکت ہے، عظمیٰ بخاری

اسفا سروت

05th Aug, 2021. 09:35 am

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کورونا کے نام پر مسلم لیگ ن کا دفتر سیل کرنا بزدار حکومت کی شرمناک حرکت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے (ن) لیگ کا مرکزی دفتر سیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر سیل کرنا شرمناک حرکت ہے، کیا کورونا صرف مسلم لیگ (ن) کے دفتر سے ہی پھیل رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پارٹی سیکرٹریٹ میں کورونا کے پیش نظر ویسے ہی سرگرمیاں محدود کردی گئی ہیں، حکومتی پروگرامز پر ہجوم ہورہے ہیں، پورا پنجاب، اسکولز، مارکیٹس، شادی ہال، ایوان وزیراعلیٰ اور سیکرٹریٹ سب کام کر رہے ہیں لیکن کورونا کا داخلہ وہاں ممنوع ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزراء فوج ظفر موج کے ساتھ نکلتے ہیں تب کورونا نہیں پھیلتا، کورونا کے نام پر مسلم لیگ ن کا دفتر سیل کرنا بزدار حکومت کی شرمناک حرکت ہے۔

Square Adsence 300X250

مزید پڑھیں