پاکپتن : تیل ایجنسی پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی

Wajeeha baig

01st Aug, 2021. 09:39 pm

پاکپتن کے نواہی گاؤں 42ایس پی  کے قریب تیل ایجنسی پر آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواہی گاؤں 42ایس پی  کے قریب آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئیں۔

ریسکیو ذرایٔع کا کہنا ہے کہ آگ نے قریبی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاحال آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔

 

 

Adsence 300X250