Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ابھی تک پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے، یاسمین راشد

Now Reading:

پنجاب میں ابھی تک پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں ابھی تک پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحت مرکز شادمان میں انسداد پولیو مہم کے تحت معصوم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور انہوں نے وہیں پر ای پی آئی سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم، ایڈیشنل سیکرٹری سندس ارشاد، بل ملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن سے ڈاکٹر زینا، نعیمہ، پروفیسر جاوید چوہدری اور یونیسف کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 2 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے تحت پنجاب کے گیارہ اضلاع میں ابھی تک 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 اگست تک لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، راولپنڈی، رحیم یارخان، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاول پور، مظفرگڑھ اور اوکاڑہ میں انسداد پولیو مہم جاری رہے گی اور 6 اگست تک انشا اللہ تقریباً ایک کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کریں گے۔

Advertisement

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، پولیو ورکرز کو انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس اوپیز کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، پنجاب کے 11 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کو سیکرٹری صحت سارہ اسلم خود مانیٹر کررہی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ والدین سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی بھرپور اپیل کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر