Advertisement

ہم آزاد ہیں، ہمیں آزادی کا احساس بھی ہونا چاہئے،شائستہ پرویز

ن لیگ کی ایم این اے شائستہ پرویز نے کہا ہے کہ ہم آزاد ہیں، ہمیں آزادی کا احساس بھی ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ایم این اے شائستہ پرویز نے جشن آزادی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا  کہ آزادی کیا ہے یہ افغانستان کے جہازوں سے لٹکے ہوئے لوگوں سے پوچھیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم آزادی کی قدر کریں۔

  شائستہ پرویز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اورنواز شریف کا ایک ہی بیانیہ ہے، وہ بیانیہ ووٹ کو عزت دینے کا ہے اوراگروہ دونوں اداروں کی خود مختاری اور بالا دستی کی بات کرتے ہیں تو اس میں غلط کیا ہے۔

شائستہ پرویز کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو مینار پاکستان پر جو کچھ ہوا اس سے میرا سر شرم سے جھک گیا ہے، یہ نہی ہونا چاہئے تھا،ہمیں خواتین کا بھی احترام کرنا چاہئےاور ہمیں عورت کو انکا صحیح مقام دینا چاہئے۔

ن لیگ کی ایم این اے شائستہ پرویزکا مزید کہنا تھا کہ ہم آزاد ہیں، ہمیں آزادی کا احساس بھی ہونا چاہیے۔ ہمیں اقلیتوں سمیت تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہیے اور اسی میں ملک کی ترقی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version