Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں جگہ جگہ پولیس کے ناکوں کے باوجود جرائم میں اضافہ قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان

Now Reading:

کراچی میں جگہ جگہ پولیس کے ناکوں کے باوجود جرائم میں اضافہ قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان
شیر زمان

پی ٹی آئی ایم پی اے ڈاکٹر سیماء ضیاء کے گھر کے باہر ڈکیتی کی واردات ہونے پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔

خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ کراچی میں جگہ جگہ پولیس کے ناکوں کے باوجود جرائم میں اضافہ قابل مذمت ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر سیما ضیاء کے گھر کے باہر ڈکیتوں نے پہلے فوڈ پانڈا رائیڈر کے ساتھ لوٹ مار کی اور اسکے بعد ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کی زد میں ایم پی اے ڈاکٹر سیماء ضیاء کا چوکیدار آیا، چوکیدار زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پولیس سڑکوں پر خانہ پوری اور اپنی جیبیں گرم کررہی ہے،  ڈاکٹر سیما ضیاء کے گھر کے قریب ڈی آئی جی ساؤتھ کی رہائش گاہ ہے اور ڈی آئی جی ساؤتھ کے علاقے میں جرائم کی واردارتیں لمحہ فکریہ ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شہر کا امن و امان برقرار رکھنا آئی جی سندھ کے بس میں نہیں ہے، آئی جی سندھ نے کراچی کو ڈکیتوں کے سپرد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم صوبہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کا نوٹس لیں اور وفاق آئینی اقدام کے ذریعے کراچی کے عوام کو تحفظ فراہم کرے۔

 

 

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر