Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابا فریدالدین گنج شکر کے عرس کی تقریبات منسوخ

Now Reading:

بابا فریدالدین گنج شکر کے عرس کی تقریبات منسوخ

بابا فریدالدین گنج شکر کے عرس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابا فریدالدین گنج شکر کے عرس کی تقریبات منسوخ ہونے کے باعث بہشتی دروازہ صرف دو دن کھولا جائے گا۔

اس ضمن میں چیف سیکرٹری نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ رسومات کی ادائیگی کے لیے عرس شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، کورونا خدشات کے پیش نظر رسومات محدود بہشتی دروازہ کی قفل کشائی 5 تا 6محرم الحرام کو ہو گی، پہلے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب سیکرٹری اوقاف ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کریں گےجبکہ دوسرے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کمشنر ساہیوال ،آر پی او ساہیوال ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او اور زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف کریں گے۔

انھوں نے کہا ہے کہ محفل سماع 1 محرم تا 5 محرم بعد از  نماز عصر تا قبل از نماز مغرب منعقد ہوں گی قوال اپنے اپنے انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے، دوران عرس کورونا ایس او پیز اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈی پی او فیصل مختار کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات درگاہ کی طرف جانے والے راستوں پر عارضی پختہ دیواریں اور آہنی گیٹ لگانے کا کام جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
صوبائی حکومت وفاق کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
سول ایوی ایشن کے پنشنرز کے لیے بڑی خبر آگئی
نوازشریف کی صحابی رسولﷺ حضرت سعد بن ابی وقاص کے مزار پر حاضری
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر