Advertisement

افغان تنازعے کا بہترین حل سیاسی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان تنازعے کا بہترین حل سیاسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نیدرلینڈ کے وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر  بھی اتفاق کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں بدلتی صورتحال کو دیکھ رہا ہے،پاکستان خطے اور عالمی شراکت داروں سے رابطے میں ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان تنازعے کا بہترین حل سیاسی ہے، پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سفارتکاروں، عالمی اداروں کے نمائندگان کی واپسی کے لیے معاونت فراہم کررہا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان  کا مزید کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی سیکیورٹی اور ان کے حقوق کا تحفظ اہم ہے، عالمی برادری کا افغانستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری اور ان کی تعمیر نو کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر نیدرلینڈ کے وزیراعظم نے سفارتکاروں کی واپسی کے لیے اقدامات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version