Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس سے زیادہ سندھ حکومت صوبے میں ایک خطرناک وائرس ہے، جمال صدیقی

Now Reading:

کورونا وائرس سے زیادہ سندھ حکومت صوبے میں ایک خطرناک وائرس ہے، جمال صدیقی

ترجمان پی ٹی آئی کراچی جمال صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس سے زیادہ سندھ حکومت صوبے میں ایک خطرناک وائرس ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کراچی جمال صدیقی نے مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو صحیح اصلاح و مشورہ دینے والے لوگ منافقین نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق سندھ حکومت نے این سی او سی کی ہدایت نظرانداز کر کے خود اپنا تماشا بنایا ہے، ہر فیصلے میں جلد بازی سیاسی نابالغوں اور کم عقلوں کی پہچان ہے۔

جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کو چاہیے ویکسینیشن کا عمل صوبائی اراکین کے حلقوں سے شروع کرے، سندھ حکومت عوامی خدمت کیلئے اراکین سے باہمی مشاورت کرے، انتظامیہ اور سندھ حکومت اراکین کے حلقہ جات میں ویکسینیشن کیلئے اقدامات کرے۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی جمال صدیقی نے مزید کہا کہ ویکسینیشن مراکز میں عوامی رش کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، وبا سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا، سندھ حکومت ہر گند اور کیچڑ وفاق پر ڈالنے سے پہلے اپنی ناقص پالیسیوں پر نظر ڈالے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف
‘ملک دشمنی میں پاکستان کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی جارہی ہے’
دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر