Advertisement

ہری سبزیوں کے حیرت انگیز طبی فوائد

صحت مند زندگی کا راز ہری سبزیوں میں چھپا ہے جبکہ ان کے استعمال کے نیتجے میں مجموعی صحت سمیت جسمانی اعضاء کی کارکردگی بہتر، ہڈیاں، جوڑ، پٹھے مضبوط اور اسکن صاف ہوتی ہے اور یہ صاف شفاف جِلد کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق ہڈیوں کی مضبوطی، قد کی نشوونما اور مجموعی صحت کے لئے بچپن سے ہی غذا میں معدنیات کا استعمال کیا جانا چاہیئے، ہری سبزیوں میں سب ہی مطلوبہ غذائیت موجود ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قد کی نشو و نما، پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی اور دیگر امراض سے بچاؤ کے لئے مائیں اپنے بچوں کی غذا میں لازمی دودھ شامل کرتی ہیں اور دودھ پینے کی اہمیت پر زور دیتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق  مضبوط جوڑوں اور ہڈیوں کا انحصار صرف دودھ پر نہیں بلکہ ہمارے بہتر طرزِ زندگی اور متعدد غذائیں بھی اس کا سبب ہیں۔

ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی اور کیلشیئم سے بھرپور غذاؤں کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کرنا چاہیئے، ہری سبزیوں میں قدرتی طور پر وٹامن ڈی اور کیلشیئم بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔

Advertisement

وٹامن ڈی ہم سورج سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ وٹامن ڈی اور کیلشیئم والی غذاؤں میں دودھ، دہی، انڈے، مچھلی، پنیر اور مشروم شامل ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق کیلشیئم صرف دودھ کی مصنوعات سے ہی حاصل نہیں کیا جاتا بلکہ سبز پتوں والی سبزیوں سے بھی کیلشیئم حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہرے پتے والی سبزیوں میں ناصرف قدرتی طور پر کیلشیئم موجود ہوتا ہے بلکہ دیگر ضروری غذائی اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں جو ہماری ہڈیوں کو مضبوط اور مجموعی صحت میں کردار ادا کرتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیوں میں پالک، شلجم، گاجر، مٹر، چقندر، گوبھی اور مولی شامل ہیں ،ان سبزیوں میں ’وٹامن کے‘ بھی موجود ہوتا ہے جو آسٹیو پوروسس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version