ایل این جی کی قیمت میں مزید اضافہ

وریشہ مسعودویب ایڈیٹر

02nd Aug, 2021. 07:23 pm
ایل پی جی

ایل این جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل پانچویں مہینے بھی درآمدی ایل این جی مہنگی کردی گئی، اوگرا نے اگست کیلئے ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی 0.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

 سوئی سدر ن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے جبکہ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یو ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ جولائی میں سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.63 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ جولائی میں سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Adsence 300X250