Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیموں کے حیران کن طبی فوائد جو آپ کو دنگ کردینگے

Now Reading:

لیموں کے حیران کن طبی فوائد جو آپ کو دنگ کردینگے
لیموں
Advertisement

لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے باعث  متعدد فوائد کا حامل مانا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے یہ متعدد امراض سے تحفظ دینے کے لیے بھی مفید ہے؟

جسمانی وزن کنٹرول کرنے میں مدد دے

لیموں جسمانی وزن کم کرنے والی غذا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود فائبر معدے میں جاکر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے اور ضروری نہیں کہ لیموں کو کھایا جائے، اسے مشروب کی شکل میں استعمال کرنا بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا کر پینا بھی جسمانی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Advertisement

خطرناک جراثیموں کا خاتمہ

تیزابیت کی موجودگی کی وجہ سے لیموں سالمونیلا بیکٹریا کو مارنے میں مدد دیتے ہیں جو آپ کی غذا، گوشت کاٹنے کے بورڈ یا کچن کاﺅنٹر پر ہوتے ہیں۔

نظام ہاضمہ بہتر کرے

لیموں میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور فائبر معدے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ نشاستہ اور شکر کے ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتے ہیں جس سے بلڈ شوگر لیول بھی کنٹرول میں آتا ہے۔

کینسر کا خطرہ کم کرے

Advertisement

پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال کچھ اقسام کے کینسر سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے ۔

ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود نباتاتی کمپاﺅنڈز انسداد کینسر خصوصیات رکھتے ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

بلڈ پریشر میں کمی

لیموں کو پانی میں ملا کر پینا ، کچھ مقدار میں لیموں کا عرق پانی میں ملا کر چہل قدمی سے پہلے اور بعد میں پی لیں، اگر ادویات استعمال کرتے ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں کیونکہ ترش ذائقہ ان کے اثر میں مداخلت کرسکتا ہے۔

جلدی صحت

 اسکن کیئر کی مصنوعات پر وٹامن سی کا ذکر ضرور ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وٹامن کو ایک ہارمون کولیگن کی پیداوار کے لیے اہم مانا جاتا ہے۔ یہ ہارمون جلد کی مضبوطی اور لچک کے لیے اہم ہے جبکہ لیموں میں اینٹی آکسائیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جلد کو ہموار، سرخی مائل اور لچکدار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

Advertisement

مسوڑے صحت مند بنائے

سوجن کے شکار، خون نکلنے اور دانت ہلنے جیسے مسائل بہت عام ہوتے ہیں اور تمباکو نوشی، عمر میں اضافے وغیرہ سے ان کا خطرہ بڑھتا ہے،  لیموں ان سے بچاﺅ میں مدد دے سکتا ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے، مگر یہ ذہن میں رہے کہ اس میں موجود سیٹرک ایسڈ دانتوں کی سطح کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، تو اس ایسڈ والی چیز کھانے یا پینے کے بعد دانتوں کو 30 منٹ تک برش نہ کریں۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
داڑھی رکھنے سے صحت پر پڑنے والے اثرات، جن سے آپ واقف نہیں
کیا آپ بھنڈی کا پانی پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
اس مرض میں مبتلا افراد ٹماٹر کھانے سے گریز کریں
ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر