Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آخر کب درندوں کو سزا دیکر مثال قائم کی جائے گی؟ سجل علی

Now Reading:

آخر کب درندوں کو سزا دیکر مثال قائم کی جائے گی؟ سجل علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور ہردلعزیز اداکارہ سجل علی نے مینارِ پاکستان واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکمران سے سوال کیا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے کہا کہ آخر کب درندوں کو سزا دیکر مثال قائم کی جائے گی؟

سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا وہ لڑکی 400 مردوں کے سامنے اس طرح کے سلوک کی حقدار تھی؟

آخر کب درندوں کو سزا دیکر مثال قائم کی جائے گی؟ سجل کا حکمران سے سوال

اداکارہ نے کہا کہ ہم ان آدمیوں کو جنہوں نے اس پر حملہ کیا اور جو خاموش تماشائی بن کر سب کچھ دیکھتے رہے، اُنہیں کب مثالی سزا دے دیں گے؟

Advertisement

سجل نے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ایک اور دن، ایک اور خاتون کا نام ہیش ٹیگ بن گیا جسے ہراساں کیا گیا۔

اُنہوں نے لکھا کہ وہاں مردوں کا ایک سمندر تھا جو اُن درندوں کو آسانی سے روک سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

سجل نے مزید کہا کہ آخر یہ سب کب ختم ہوگا؟ ہم کب خود کو محفوظ سمجھیں گے؟

آخر کب درندوں کو سزا دیکر مثال قائم کی جائے گی؟ سجل کا حکمران سے سوال

واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔

Advertisement

بعدازاں ایک نوجوان نے مشکل سے خاتون سے ہجوم سے نکالا تھا۔

خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار ایکشن نے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ویڈیو کے مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق خاتون یوٹیوبر ہے جبکہ حملہ آور ہجوم میں 400 سے 500 افراد شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بٹ کوائن انویسٹمنٹ فراڈ کیس پر راج کندرا کا ردعمل
پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز سے متعلق بیان پر مومنہ اقبال نے وضاحت پیش کردی
وائرل ویڈیوز پر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر