ایڈمنسٹریٹر کراچی کا تقرر، باضابطہ نوٹیفکیشن آج ہونے کا امکان

اسفا سروت

05th Aug, 2021. 12:52 pm
مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا تقرر، باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے پارٹی قیادت سے مشاورت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کا اختیار دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنایا جارہا ہے۔

Square Adsence 300X250