Advertisement
Advertisement
Advertisement

سفید سرکے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

Now Reading:

سفید سرکے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد
Advertisement

سرکے کے استعمال سے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جنہیں نظر انداز کرنا بے و قوفی ہوگی، سرکے کی افادیت سے متعلق سائنس سمیت اسلامی تعلیمات بھی ہیں ۔

سرکے کی کئی اقسام موجود ہیں جن کی اپنی اپنی الگ افادیت ہے، سرکے کی تمام اقسام میں سفید سرکہ سب سے عام استعمال کیا جانے والا سرکہ ہے جس کا استعمال ایشیا کی مختلف غذاؤں میں کیا جاتا ہے جبکہ اس کا استعمال چائنیز کھانو ں میں بھی کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سرکہ ناصرف کھانے بلکہ قربانی کے گوشت اور مچھلی کے گوشت سے بسانت ختم کرنے کے لئے بھی سستے داموں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

سرکے سے گھر کے دیگر امور یعنی کے صفائی کا کام بھی لیا جاتا ہے، اسے چکنائی صاف کرنے، پھپھوندی ہٹانے، قالین کو صاف کرنے اور گہرے داغوں کو دھونے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق سرکہ پیٹ کی بیماریاں دور کرنے اور معدے اور آنتوں کی صحت کے لئے بھی نہایت مفید مائع ہے، اسی لئے اسے اسلامی تعلیمات میں بہترین سالن قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

سرکہ 100 بیماریوں کی جڑ قبض کی شکایت بھی دور کرتا ہے۔

سرکے کو گرم کر کے اس سے کُلّی کرنے کے نتیجے میں دانتوں کا درد ختم اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔

سرکے کا استعمال مجموعی صحت کے لئے بھی مفید ہے، اس کے باقاعدگی کے استعمال سے پیٹ کی چربی ختم ہوتی ہے، روزانہ رات سونے سے قبل اگر نیم گرم پانی میں سرکہ ڈال کر پی لیا جائے تو اس کے نتیجے میں پیٹ کی چربی بغیر ورزش کے ہی گھلنے لگتی ہے۔

پیٹ کی چربی اور وزن میں کمی کے لئے ایک سے ڈیڑھ لیٹر پانی میں سرکے کا ایک بڑا چمچ ڈال کر پیا جا سکتا ہے۔

سرکے کا استعمال خون میں منفی کولیسٹرول اور شوگر کی زیادتی کو بھی متوازن بناتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق سرکہ کینسر کے لئے انسانی مدافعتی نظام میں مزاحمتی خلیات کی افزائش کرتا ہے، تحقیق کے مطابق سرکہ کینسر کے سیلز کو ختم بھی کرتا ہے ،سرکہ دل کی جملہ بیماریوں کے لئے بھی نہایت مفید ہے۔

Advertisement

غذائی ماہرین کے مطابق گوشت خور افراد کے لئے سرکے کا استعمال نہایت ضروری ہے، یہ گوشت کھانے کے نتیجے میں خون میں بڑھنے والے کولیسٹرول کے اخراج کا سبب بنتا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہاتھ دھونے کے لیے کونسا صابن استعمال کریں؟ ماہرین نے بتادیا
میک اپ برش کی صفائی کیوں ضروری ہے؟ ماہرین نے بتادیا
سونے کے یہ مختلف انداز، صحت سے جڑے کئی مسائل حل کر سکتے ہیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر