Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایکنی سے کیسے بچا جائے؟

Now Reading:

ایکنی سے کیسے بچا جائے؟

چند مفید تجاویز پر عمل کر کے ایکنی سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ماہرینِ جلدی امراض کے مطابق جلد کی صفائی کے لئے خصوصاً چکنی جلد رکھنے والے افراد کو ضرور وقت نکالنا چاہئیے۔

ماہرین جِلدی امراض کے مطابق عام روٹین سے ہٹ کر جلد کو موسمی انفیکشن اور کیل مہاسوں سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کرنا لازمی ہیں ورنہ جِلدی امراض تیزی سے پھیلتے ہیں جبکہ اِن کے خاتمے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نمی کے سبب ایکنی ہو جاتی ہے اور چہرے پر پھیل جاتی ہے اور ایسا دراصل موسم کے بدلتے اثرات کی وجہ سے ہوتا ہے جنہیں روکا نہیں جا سکتا مگر منفی اثرات کو کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔

ماہر ین کا کہنا ہے کہ چکنی اور ایکنی کی شکایت سے دو چار افراد کو کم از کم دن میں 3 بار منہ دھونا چاہئیے، منہ دھونے کا بہترین وقت صبح اور رات ہے اور اگر جلد ایسی ہے جو کبھی خشک اور کبھی چکنی تو اس طرح کی جلد والے افراد کے لئے بھی دن میں کم از کم دو بار فیس واش سے چہرہ دھونا لازمی قرار دیا جاتا ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ بارشوں کے دوران اپنی جلد کو بار بار کسی اچھے یا معالج کے تجویز کردہ فیس واش سے منہ دھونا اور اپنی مجموعی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئیے۔

چکنی جلد والے افراد دن میں 2 سے 3 بار سیلیسائیلک ایسڈ والے فیس واش سے اپنا چہرہ دھوئیں اور برف سے چہرے پر مساج کریں اور جب تک مون سون کا موسم رہے اس عادت کو نہ چھوڑیں۔

اپنے پاس ہر وقت ٹشو پیپر رکھیں، اپنی چہرے کی جلد پر آنے والا پسینہ اور اضافی تیل ٹشو پیپر سے صاف کریں ۔

جسم کا درجہ حرارت بڑھنے سے جلد کے مسام اضافی تیل خارج کرنے لگتے ہیں، اس دوران کیفین والے مشروبات جیسے کہ چائے، کافی، کاربونیٹڈ واٹر اور مسالے والی غذاؤں سے اجتناب کریں۔

اسکرب کرنا جلد کی صحت کے لئے ایک بہترین عمل ہے، مگر آئلی اسکن والے افراد مون سون کے دوران اسکرب کرنے سے اجتناب کریں، ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 2 بار کر سکتے ہیں ۔

کھلے مساموں کو بند کرنے کے لئے پھٹکری کا پانی بنا کر 15 منٹ کے لئے روئی کی مدد سے چہرے پر لگایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

خشک جلد والے افراد گھر سے باہر جاتے ہوئے کسی اچھے اور لائٹ کم چکناہٹ والے موسچرائزر کا استعمال کر سکتے ہیں جبکہ آئلی اسکن والے ایلویورا جیل لگا سکتے ہیں۔

آئلی اسکن والے افراد کسی بھی قسم کی بی بی کریم یا موسچرائزنگ لوشن سے اجتناب کریں اور میک اپ کم سے کم لگائیں۔

اسی طرح خشک اور نارمل جلد والے افراد جلد کو موسچرائز کرتے ہوئے کسی لائٹ اور کم گریس والے موسچرائز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیند کی بے قاعدگی ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھ سکتی ہے، تحقیق
مضر صحت ان چمچوں کو کھانے پکانے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں
چلنا یا دوڑنا؛ صحت کے لیے کون سا عمل زیادہ بہتر ہے؟
پروٹین سے بھرپور ان سبزیوں کو غذا میں ضرور شامل رکھیں
لنڈا کے کپڑے متعدی امراض کا سبب بننے لگے
یاد دہانی کا عمل بزرگ افراد کی بہتر یاداشت میں مددگار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر