Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آنسو سے بھی کورونا پھیل سکتا ہے؟ جاننا ضروری ہے

Now Reading:

کیا آنسو سے بھی کورونا پھیل سکتا ہے؟ جاننا ضروری ہے
آنسو

آنسوؤں سے ہمارا بہت پرانا ناتا ہے۔‏ جب ہم نے اس دنیا میں آنکھ کھولی تو سب سے پہلا کام جو ہم نے کیا،‏ وہ رونا ہی تھا۔

جب ہم دُکھی ہوتے ہیں،‏ کسی بات پر پریشان ہوتے ہیں ، کسی جسمانی یا نفسیاتی تکلیف کا شکار ہوتے ہیں یا پھر ہم بہت زیادہ خوش ہوتے ہیں،‏ ہمارے دل سے کوئی بوجھ ہٹ جاتا ہے یا ہمیں کامیابی ملتی ہے تو ہماری آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں۔

 موجودہ دور میں عالمی وبا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے آنسوؤں اور وائرس کے درمیان تعلق سے متعلق بھی ایک تحقیق کی گئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر میں ویکسی نیشن لگائی جارہی ہے، سائنس دان بھی یہ معلوم کرنے کے لئے مختلف تحقیق کررہے ہیں کہ کورونا کن کن چیزوں سے پھیل سکتا ہے۔

Advertisement

اب ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ آنسو کے ذریعے بھی کورونا انفیکشن ایک شخص سے دوسرے شخص تک پہنچ سکتا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق امرتسر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ سانس کے علاوہ کچھ دیگر ذرائع سے بھی کورونا کے پھیلنے کے خطرے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

تحقیق کے مطابق پازیٹو مریضوں کے آنسوؤں میں کووڈ-19 کی موجودگی کا جائزہ اور موازنہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے گورنمنٹ میڈیکل کالج نے 120 کورونا مریضوں پر تحقیق کی۔

اس تحقیق کے لیے مریض کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ آنے سے 48 گھنٹوں کے اندر آنسو کے نمونے لیے گئے۔

Advertisement

آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو کورونا کے لیے سب سے بہتر ٹیسٹ مانا جاتا ہے۔

مجموعی طور پر 120 میں سے 21 مریضوں کے آنسو آر ٹی پی سی آر میں کورونا پازیٹو تھے، ان میں سے 11 مریضوں کو آکیولر مینی فسٹیشنز تھا، جب کہ 10 کو ایسی کوئی دقت نہیں تھی۔

پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر پریم پال کور، ڈاکٹر گورانگ سہگل، ڈاکٹر شیل پریت، کے ڈی سنگھ اور بھاوکرن سنگھ کے ذریعے کی گئی اس تحقیق میں یہ حقائق سامنے آئے کہ آنسو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور میڈیکل اسٹاف کے لیے انفیکشن کا ذریعہ ہو سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج کے بعد کورونا مریضوں کی ڈیوٹی پر مامورمیڈیکل اسٹاف کو مزید احتیاط برتنے کو کہا گیا، خصوصی طور پر ماہر چشم (آنکھوں کے ڈاکٹر) کو زیادہ احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر