Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیف نے بہن کو 40 سال کی عُمر تک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا،آخر کیوں؟ حقیقت سامنے آگئی

Now Reading:

سیف نے بہن کو 40 سال کی عُمر تک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا،آخر کیوں؟ حقیقت سامنے آگئی

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

اداکارہ سوہا علی خان نے بتایا ہے کہ اُن کے بھائی سیف علی خان نے اُنہیں 40 سال کی عُمر تک شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کے مطابق اداکارہ سوہا علی خان نے اپنی شادی سے کچھ سال قبل دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اُن کی والدہ چاہتی ہیں وہ جلدی شادی کرلیں۔

سوہا علی خان نے کہا تھا کہ میری والدہ مجھے ہر روز کہتی ہیں کہ مجھے شادی کرلینی چاہیے اور اگر میں اُن کے مشورے پر چلتی تو اب تک میرے 20 بچے ہوجانے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ مجھے ہر وقت کہتی ہیں کہ شادی کرو، شادی کرو لیکن میری اس معاملے پر دلچسپی ظاہر نہ کرنے پر والدہ نے تنگ آکر کہہ دیا کہ جو دل کرے تُم وہ کرو۔

Advertisement

دوسری جانب سوہا علی خان نے اپنے بھائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھائی نے کہا تھا کہ 40 سال کی عُمر میں شادی کرنا کیونکہ شادی ایک سنجیدہ فیصلہ ہے، اس میں جلد بازی کرنا درست نہیں۔

اداکارہ سوہا علی خان نے مزید بتایا کہ بھائی نے کہا تھا کہ شادی کے لیے 40 سال کی عُمر بالکل ٹھیک ہے کیونکہ آپ اس عُمر میں سمجھدار ہوتے ہیں لہٰذا آپ بھی 40 سال کی عُمر میں ہی شادی کرنا۔

 واضح رہے کہ اس انٹرویو کے وقت سوہا اور ان کے شوہر کنال کیمو کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے۔ وہ 2009ء میں فلم ’ڈھونڈتے رہ جاؤ گے‘ کے سیٹ پر ملے تھے اور 2015ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، 2017ء میں اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر