معروف پاکستانی ٹک ٹاکر پر شوہر نے تیزاب پھینک دیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر پر شوہر نے تیزاب کا حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں شوہر کی جانب سے تیزاب پھینکنے پر 21 سالہ خاتون بری طرح جھلس گئیں۔
اس واقعے کے حوالے سے ایس ایچ او سعید آباد شاکر حسین کا کہنا تھا کہ ملزم سید ذیشان حسین نے سیکٹر 9 سی میں گھریلو جھگڑے کے دوران رمشا پر تیزاب پھینکا۔
رمشا کو طبی امداد کے لیے ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کے برنز وارڈ منتقل کیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ایس پی بلدیہ فیضان علی کے مطابق جوڑے کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ متاثرہ خاتون ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھیں اور اس کی سوشل میڈیا پر ذیشان سے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

