Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج بھی مسئلہ کشمیر پر ہمارا مضبوط مؤقف ہے،عائشہ سید

Now Reading:

آج بھی مسئلہ کشمیر پر ہمارا مضبوط مؤقف ہے،عائشہ سید

جماعت اسلامی پاکستان کی سینئر رہنما عائشہ سید نے کہا ہے کہ آج بھی مسئلہ کشمیر پر ہمارا مضبوط مؤقف ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں یوم تاسیس کے موقع  پرعائشہ سید کا کہنا تھا کہ پاکستان جماعت اسلامی قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک میں اسلامی نظام کے لیے مصروف عمل ہے، جماعت اسلامی ایک فکری اور انقلابی جماعت ہی نہیں بلکہ ایک نظریاتی تحریک بھی ہے۔

 عائشہ سید  کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی گذشتہ 80 سال سے پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے افراد اور معاشرے کی تعمیر کا کام کر رہی ہے،جماعت اسلامی ایک عالمگیر اسلامی تحریک ہے، جماعت اسلامی پاکستان میں اسلام کو مکمل ضابطہ حیات کے طور نافذ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  زندگی کے ہر گوشے میں قرآن و سنت کی تعلیمات کا نفاذ جماعت اسلامی کی اولین ترجیح رہا ہے ۔

عائشہ سید کا کہنا تھا کہ  ملک کی سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں، دینی جماعتیں اپنے عقائد اور نظریات پر کام کر رہی ہیں۔

Advertisement

یوم تاسیس کے موقع پر ان کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی قرآن و سنت کی تعلیمات پھیلانے میں مصروف ہے،جماعت اسلامی نے روز اول ہی سے “سب کا بے لاگ احتساب”کا نعرہ لگایا ہے۔

اس موقع پر عائشہ سید کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی نے عوام کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے عملی جدوجہد کی ہے،کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے میں جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کیا ہے، ہمارے مخالفین بھی اس ضمن میں ہماری پر امن جدوجہد کے معترف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کی سب سے بڑی دینی اور جمہوری جماعت ہے، جماعت اسلامی میں ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی ہے-

عائشہ سید کاکہنا تھا کہ  جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی احتساب سے بالا تر نہیں، پچھلے 80 سالوں میں ہمارے افراد پر کرپشن ،کمیشن اور اقربا پروری کا کوئی داغ نہیں ہے۔

جماعت اسلامی کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی کی کارکردگی ہمیشہ 100 فیصد رہی ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو مقدم رکھا ہے،جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت کے کارکنان کسی صلے کی تمنا کیے بغیر خلق خدا کی خدمت کر رہے ہیں ۔

عائشہ سید کا کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی کا اصل مقصد ملک میں شریعت کا نفاذ ہے، جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے انتہا قربانیاں دیں، نظریہ پاکستان کی تکمیل تبھی ممکن ہے جب پاکستان میں مدینہ کی طرز پر اسلامی حکومت قائم ہو۔

Advertisement

جماعت اسلامی پاکستان کی سینئر رہنما عائشہ سید کا مزید کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی عالمی اسلامی تحریکوں کی مدد ،تعاون اور حمائت کا عزم رکھتی ہے، ہم دنیابھر میں مظلوم مسلمانوں کی جدو جہد آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر