Advertisement
Advertisement
Advertisement

30 منٹ کی ورزش صحت کے لیے کیوں اہم ہے؟

Now Reading:

30 منٹ کی ورزش صحت کے لیے کیوں اہم ہے؟
Advertisement

یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ’’تندرستی ہزار نعمت ہے‘‘ ۔ صحت نہ ہو تو انسان دولت، شہرت، عزت اور شاید کسی بھی نعمت سے خوشی حاصل نہیں کر سکتا۔

بیماری نا صرف انسان کا جینا دو بھر کر دیتی ہے بلکہ انسان کی جیبیں بھی خالی کرا دیتی ہے۔

اگر زندگی گزارتے ہوئے چند اصولوں پر پابندی سے عمل کیا جائے تو آپ صحت مند زندگی بسر کر سکتے ہیں اور بیماریوں سے دور رہیں گے۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ ہفتے کے زیادہ تر دنوں میں کم سے کم 30 منٹ کے لیے چلنا پھرنا شروع کریں۔ یہ کسی بھی طرح سے کیا جا سکتا ہے، یا تو گھر کے کام کرکے، دوڑ لگا کر، چہل قدمی کرکے، کسی کھیل میں حصہ لے کر یا یوگا اور ڈانس کرکے۔

طبی ماہرین کے مطابق پھلوں، سبزیوں اور پروٹین کو زیادہ سے زیادہ اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔

Advertisement

 مراقبہ کریں اور گہری سانسیں لیا کریں۔ اس سے پُر سکون رہنے میں مدد ملتی ہے۔ اچھی ذہنی صحت ہونا اچھی جسمانی صحت جتنا اہم ہے۔

ایسے کام کریں جو آپ کو خوش رکھیں۔ اس سے ذہن پر دباؤ کم ہوتا ہے اور زندگی مثبت طریقے سے گزر سکتی ہے۔

 دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ رابطے میں رہیں،ان کے لیے وقت نکالیں۔

 ٹھیک سے سونا بھی بے حد ضروری ہے۔ تھکے رہنے سے موڈ خراب رہتا ہے۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر