Advertisement

پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر پاکستانی لائق تحسین ہے، اعظم خان سواتی

اعظم سواتی

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر پاکستانی لائق تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے یوم آزادی پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں کو یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں، پچھترواں یوم آزادی مناتے ہوئے بابائے قوم اورقیام پاکستان کی جدوجہد کرنے والی نسلوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان لاکھوں مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کے لئے ہجرت کی اور عظیم قربانیاں دیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصولوں اور علامہ اقبال کے ایک جمہوری، متحمل اور ترقی یافتہ ملک کے خواب کی تکمیل کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور کاوشیں کرنے پر پاکستانی قوم لائق تحسین ہے، ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وبا سے نمٹنے میں ترقی پزیر ممالک سے بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے، ہم نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پربھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھرپور انداز میں دنیا میں اجاگر کیا ہے

اعظم خان سواتی نے مزید کہا ہے کہ آئیے اتحاد، یقین محکم اور نظم وضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان کو درپیش مسائل کا سامنا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version