عدنان صدیقی نے کورونا سے کیا سیکھا؟ اداکار نے بتادیا

اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار ہوکر ایک بات ہی سیکھی کہ کسی کے مشوروں پر عمل نہیں کرنا۔
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ 24 جولائی کو کورونا کا شکار ہوئے تھے لیکن اب وہ کافی بہتر ہیں۔
اداکار نے کہا کہ کورونا کا شکار ہونے کے بعد میں نے بہت کچھ کیا، قرنطینہ کے دوران میں نے بہت کچھ لکھا، بہت سی چیزیں پڑھیں ، اس دوران میں نے کچھ کھانے بھی بنائے لیکن ایک چیز ضرور سیکھی اور وہ یہ کہ مجھے کسی سے مشورے نہیں لینے۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ کوویڈ کے بارے میں لوگ عجیب سی باتیں کرتے تھے، ایسی باتوں سے کوئی کمزور آدمی ڈر کر مر ہی جائے، میں نے ساری باتیں ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیں، اور اللہ کا شکر ہے کہ میں ٹھیک ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

