Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آبادی میں اضافہ پاکستان کے لئے ابھرتے ہوئے بڑے چیلنج کا باعث ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

آبادی میں اضافہ پاکستان کے لئے ابھرتے ہوئے بڑے چیلنج کا باعث ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافہ پاکستان کے لئے ابھرتے ہوئے بڑے چیلنج کا باعث ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اگلے برس کو آبادی کی مینجمنٹ کا سال قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی اور کم ہوتے وسائل دونوں یکساں نوعیت کے خطرات ہیں، آبادی میں اضافہ جبکہ وسائل اور آمدن میں کمی پاکستان کے لئے پریشان کن اور تشویشناک صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کی رفتار کے مقابلے میں پاکستان کا جی ڈی پی گروتھ نہ ہونے کے برابر ہے جو قومی ترقی کو حقیقت میں منفی دکھارہا ہے، سیاسی تقسیم سے بالاتر ہوکر اس اہم مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 2022 کو پاپولیشن مینجمنٹ کا سال قرار دیا جائے اور اتفاق رائے سے پالیسی کو بہتر بنایا جائے، آبادی میں اضافے سے فوڈ سیکیورٹی اور دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں جن کا قومی سطح پر ادراک کرنا ہوگا۔

Advertisement

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی سطح پر آبادی سے متعلق اہم معاملے کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت ہے، آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ جاب سیکیورٹی اور صحت سمیت دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں، اس معاملے پر لوکل گورنمنٹ کی سطح تک مین اسٹریمنگ کی ضرورت ہے، پارلیمان، گورنمنٹ، سول سوسائٹی  اور میڈیا کو مل کر اِس اہم قومی مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
’’شہیدبی بی کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کےطور پرسامنےآئے‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر