Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت اور اپوزیشن میں مثبت کرکٹ ٹاکرا ہونے جارہا ہے ، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

حکومت اور اپوزیشن میں مثبت کرکٹ ٹاکرا ہونے جارہا ہے ، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کا وفاقی حکومت کے توانائی بچت پلان پر سخت ردعمل

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں مثبت کرکٹ ٹاکرا ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے رانا مشہود کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے دوستانہ کرکٹ میچ کھیلنےسےانکار کر دیا ہے ، ن لیگ نیوزی لینڈ اوربرطانوی ٹیم کی طرح سازش کاشکارنہ ہو ، ن لیگ سازش کاشکارہوکرکھیلنےسےانکارنہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےمثبت رویہ اپنایا تو ن لیگ کامنفی رویہ سامنےآیا ، کرکٹ کےمیدانوں کوآبادکرنےکیلئےہرپاکستانی کوکرداراداکرناچاہیے ، حکومت اور اپوزیشن میں مثبت کرکٹ ٹاکرا ہونے جارہا ہے ، پیپلز پارٹی کے سید علی گیلانی نے ہماری پیشکش کو قبول کیا ، سیاسی گولا باری اپنی جگہ لیکن کرکٹ ٹاکرا ایک اچھی سرگرمی ہوگی۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام ہی نہیں بلکہ سیاستدان بھی کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں ، نو اکتوبر کو گورنر ہاؤس میں حکومت اپوزیشن بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرا ہوگا ، ساڑھے تین سو سے زائد پارلیمنٹیرین شریک ہوں گے ، تین کرکٹ ٹیمیں اس میچ میں شریک ہورہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چار بہترین میچ اور سیریز کے کھلاڑیوں کو انعامات دیے جائیں گے ، پہلے میچ کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے ، فائنل میچ میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی مہمان خصوصی ہوں گے ، میچز کی ایمپائرنگ پی سی بی کے نیوٹرل ایمپائر کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 120 ارب روپے اور ستر ہزار جانیں ہم نے دہشت گردی کے خلاف قربان کی ہیں ،  یہ ٹاکرا پوری دنیا کو پاکستان قوم کے پرامن اور کرکٹ لور ہونے کا پیغام دے گا ، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے دوروں کی منسوخی کے بعد ہم دنیا کو پیغام دیں گے۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوگا عزت بے عزتی کا سوال ہے ، نومبر میں پنجاب اسمبلی اور میڈیا کے درمیان بھی ایک دوستانہ میچ رکھا جائے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر