Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو ایک بڑی خوشخبری سنادی

Now Reading:

اسد عمر نے کراچی کے شہریوں کو ایک بڑی خوشخبری سنادی
Advertisement

وفاقی وزیراسد عمر نے کراچی کی عوام کو خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان اگلے ہفتے کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ایکنک (ECNEC) نے 20.7 ارب روپے کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منظور کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہونگے۔

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اسلام آباد میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) اور ریلوے فریٹ کوریڈور منصوبوں  کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی تھی، جس میں اسد عمر کو کو کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔

بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ کے سی آر نے ماحول دوست الیکٹرک ٹرینوں کا استعمال کرتے ہوئے 43 کلومیٹر طویل عالمی معیار کے سستی ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

اجلاس میں  بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ سے 40 فیصد کارگو کی سہولت فراہم کی جائے گی، منصوبہ پی پی پی اتھارٹی کو اس کی منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

اس مو قع پراسد عمر نے پاکستان ریلوے کو ہدایت کی تھی کہ وہ تمام کوڈل فارمیلیٹیز کو جلد سے جلد مکمل کریں  اور ستمبر 2021 تک کے سی آر انفراسٹرکچر کے سنگ بنیاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ہدایت کی کہ راہداری کو سروس کی سطح کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا جانا چاہئےاور مالی اخراجات کے علاوہ منزل کا وقت بھی کم کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں ، کیونکہ یہ منصوبے کراچی کے لوگوں کی سماجی و معاشی بہبود کے لیے اہم ہیں۔

واضح رہے کہ اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی ، سیکرٹری منصوبہ بندی ، سیکرٹری ریلوے ، سی ای او پی پی پی اتھارٹی اور دونوں وزارتوں کے اعلیٰ حکام نےبھی شرکت کی تھی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر