Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں مون سون میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعدادو شمارجاری

Now Reading:

رواں مون سون میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعدادو شمارجاری

محکمہ موسمیات نے رواں مون سون میں ہونیوالی بارش کے اب تک کے مجموعی اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق رواں سال شاہراہ فیصل پر معمول سے زیادہ بارش ہوئی جوکہ 188  ملی میٹرریکارڈ کی گئی، 1981 سے 2010 کے دوران شاہراہ فیصل میں مجموعی بارش 145.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پرمجموعی 132.1 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، مسرور بیس پرجولائی اورستمبرمیں مجموعی طورپر 130 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ رواں سال ماہ اگست خشک رہا اوربادل نہیں برسے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں معمول کےمطابق 131.4  ملی میٹر بارش ہوتی ہے۔

واضح رہےکہ کراچی میں آج بھی دن میں بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ مو سمیات کے مطابق شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹائون میں 70 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق آج دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہےگا جبکہ دوپہر2 سے 3 بجے کے دوران بارش متوقع ہے۔

کراچی میں مزید کتنی بارشیں ہونگی؟

 اس حوالے سےمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ کراچی میں آج اور کل بھی بارش کا امکان ہے۔

 ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایاکہ کراچی میں 27 ستمبر کو ایک اور اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے 27 سے 30 ستمبر تک شہرِ قائد میں بارش کا امکان رہے گا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا ہےکہ شہرقائد میں آج بھی نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔

واضح رہےکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز 3 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم بارش گلشن معمار میں 4 اور کیماڑی میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پی اے ایف فیصل بیس پر 36، گلشنِ معمار میں 3 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ قائد آباد میں 5 اعشاریہ 5، یونیورسٹی روڈ پر 5 اعشاریہ 2، ناظم آباد میں 18ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات  کا مزید کہنا ہے کہ  جناح ٹرمینل پر 10 اور ایئر پورٹ اولڈ ایریا میں 14 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کی پہلی بوند پڑھتے ہی مختلف علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی، کے الیکٹرک کے 200 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ سرجانی، ناظم آباد، شاہ فیصل، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہے۔

Advertisement

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ رہنمائی کے لیے صارفین 118 کال سینٹر، 8119 ایس ایم ایس اور کے الیکٹرک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور لائیو ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
ڈیجیٹل تبدیلی ملک کی ترقی کی ضامن ہے، احسن اقبال
آئی جی موٹر وے پولیس کا اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائی کا حکم
پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے انسانی ترقی پر بھی مثبت اثر پیدا ہو رہا ہے؛ یو این ڈی پی رپورٹ
ایرانی صدر کی کراچی آمد پر کون سی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رہیں گی؟
پیپلزپارٹی بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خواہشمند نکلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر