تازہ ترین

ملتانی مٹی کے کرشماتی فائدے

گھر میں دادی اور نانی جلد اور بالوں کی صحت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ملتانی مٹی کا استعمال کرنے کی نصیحت دیتی ہیں، فلرز ارتھ کو آسان زبان میں ملتانی مٹی کہا جاتا ہے۔

ملتانی مٹی جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کی صحت کے لئے بھی فائدے مند ہے، جلد کے تمام مسائل کا علاج اس کے پاس ہے، یہ نہ صرف جلد کی رنگت کو نکھارتی ہے بلکہ جلد کے بہت سے مسائل جیسے خارش، جلن سے بھی راحت پہنچاتی ہے۔

موجودہ دور میں آلودگی، کاسمیٹک پروڈکٹ اور غیر صحت مند طرز زندگی کی باعث ہر شخص دانے، مہاسے، خشک جلد، خشک بال، خشکی جیسے جلد اور بال سے متعلق پریشانیوں کا سامنا کررہا ہے۔

 ہم اپنی جلد کو نکھارنے اور بے داغ بنانے کے لئے ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس کے نتائج بھی زیادہ دیرپا ثابت نہیں ہوتے ہیں، ایسی صورتحال میں آزمودہ گھریلو نسخے پر بھروسہ کرنا زیادہ فائدے مند ہے۔

یہ دانے، داغ اور سورج کی تپش کی وجہ سے کالی پڑنے والی جلد جیسے مسائل سے بھی نجات دلانے میں مدد کرتی ہے اور اس میں میگنیشیم، کوارٹز، سیلیکا، آئرن، کیلشیم، کیلسائٹ جیسے معدنیات پائے جاتے ہیں۔

ملتانی مٹی کے روزانہ کے استعمال سے جلد سورج کی مضر شعاعوں کے سبب جھلسنے کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔

ملتانی مٹی کا لیپ لگانے سے جلد میں موجود گندگی دور ہوجاتی ہے، یہ جھریوں کا بھی صفایا کرتی ہے، یہ جلد کو الرجی سے محفوظ رکھنے میں بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ اس کا استعمال زخموں پر بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ملتانی مٹی کا پیسٹ میٹابولزم کو بہتر بناکر جسم میں خون کی گردش کو بھی بہتر بناتا ہے چونکہ اسے لگانے پر جلد کو ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے اس لئے اگر اسے چہرے پر لگایا جائے تو یہ سوجن میں آرام دیتی ہے۔

پہلے لوگ اپنے بال ملتانی مٹی سے دھوتے تھے کیونکہ ملتانی مٹی کا ہیئر پیک بالوں سے جوؤں کو دور کرتا ہے اور ساتھ میں دو منہ بالوں کے لئے بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

خشکی کی صورت میں ملتانی مٹھی کو میتھی کے بیجوں اور لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر بالوں پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد دھو لیں، اگر چاہیں تو اس کے بعد شیمپو کرسکتے ہیں اور پھر کنڈیشنر لگا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر بالوں میں خشکی کا مسئلہ ہے تو ملتانی مٹی میں دہی ملا کر بالوں پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں ،بے جان بالوں کے لئے ملتانی مٹھی میں تل کا تیل اور تھوڑا سا دہی ملا کر اس پیک کو بالوں پر لگائیں۔

اگر آپ کی بالوں کی جڑیں بہت آئلی ہیں تو ملتانی مٹی میں لیموں کا رس ملا کر لگائیں، یہ آپ کو چپچپا اور چکنے بالوں سے چھٹکارا دلانے میں مدد دے گا۔

Published by
کلثوم ہرا
  • تازہ ترین
October 20, 2021

وزیراعظم نے عید میلاد النبی ٖﷺ کے موقع پر ڈاکیومنٹری ٹویٹ کردی

وزیراعظم عمران خان نے عید میلاد النبی ٖﷺ کے موقع پر جاری کی گئی ڈاکیومنٹری…

  • تازہ ترین
October 19, 2021

پاکستان میں مزید 970 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 970 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد…

  • تازہ ترین
October 19, 2021

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے جس…

  • تازہ ترین
October 19, 2021

ملک بھر میں جشن ولادتِ رسول ﷺ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

پاکستان سمیت ملک بھر میں جشنِ ولادت رسول ﷺ شایان شان طریقے سے مذہبی عقیدت…

  • تازہ ترین
October 19, 2021

اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو مہنگائی اور مشکل وقت سے نکال دے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو…

  • تازہ ترین
October 19, 2021

صبا قمر کا میلادالنبیؐ پر پیغام

اداکارہ صبا قمر نے میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے…