Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس کل ہوگا

Now Reading:

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس کل ہوگا

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت ایکنک کا اجلاس کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایکنک اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری کا امکان ہے، کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ نجی شعبے کی شراکت داری سے مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے کے 43 کلومیٹر ٹریک پر کام جاری ہے، سرکلر ریلوے کے لئے ماحول دوست الیکٹرک ٹرین چلے گی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری سمیت دیگر گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا، کامیاب پاکستان پروگرام پہلے مرحلے میں بلوچستان، کے پی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا، سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دیدی، چینی کی درآمد تین مراحل میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی، پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی، وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری سینٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر