ہم کسی بھی صورت میں چپ نہیں رہیں گے، یہ میرا قوم سے وعدہ ہے ، رمیز راجہ

Wajeeha baig

21st Sep, 2021. 01:30 pm

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں چپ نہیں رہیں گے، یہ میرا قوم سے وعدہ ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ہزاروں بے بی سٹپ لیکر اپنی کرکٹ کو کھڑا کیا تھا پھر بھی ہمارے جذبات اور محنت کی بے قدری کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظٰم کل قومی ٹیم سے ملاقات کررہے ہیں ۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گی، جبکہ میزبان مقام ہمارا ملک ہی ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم سے مشورہ کرتے رہیں، مگر دنیا سے رشتے نہیں توڑ سکتے کیونکہ حالات سب کو پتہ ہیں، حالات اچھے نہیں ہیں ۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے تھا جو کہ نہیں کیا گیا، اگر ٹیمیں ایک دوسرے کی مدد نہیں کریگی تو مایوسی بڑھے گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ تھرٹ کو شیئر کیے بغیر یہ سب کرنا ہمارے لیے بہت مشکل ہے جبکہ ہمارے فینز اور ایجنسیاں جاننا چاہتی ہیں تھرٹ تھا کیا ؟

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشین بلاک کیساتھ تعلقات استوار کریگا، کیونکہ یہ اب ضروری ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں انکار کرنے والے بورڈز کو ایکسپوز کرنا ہے، اور ہم کرینگے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ویسٹرن بلاک بنا ہوا جس سے پاکستان کرکٹ کو نقصان ہوا جبکہ پرپشر بنا کر رکھیں گے، قانونی جنگ لڑتے رہیں گے۔

Square Adsence 300X250