دورہ تاجکستان: وزیر اعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پہنچ گئے ہیں ، تاجک صدر نے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم افغانستان کے موضوع پر کلیکٹیو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائیزیشن کے اجلاس میں بھی شریک ہونگے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI arrives to attend SCO Summit at Nauroz Palace Dushanbe, Tajikistan.
President of Tajikistan Emomali Rahmon welcomes the Prime Minister at the start of SCO Summit.#PMIKvisitsTajikistan#PMIKatSCOSummit https://t.co/mMI6WnsifM pic.twitter.com/pnpqbHAnOx
Advertisement— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 17, 2021
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دونوں اجلاسوں میں اظہارِ خیال کریں گے۔
بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان تاجک صدرامام علی رحمن سے ملاقات کیلئے صدارتی محل جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدارتی محل میں وفود کے سطح کی ملاقاتیں، مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط اور دونوں ممالک کے لیڈران کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے 2روزہ دورے پر تاجکستان میں موجود ہیں، دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فوادچوہدری، علی زیدی ، مشیر سلامتی معیدیوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
Prime Minister @ImranKhanPTI arrives in Tajikistan.
The Prime Minister was received by Tajik Prime Minister Kokhir Rasulzoda and was accorded a red carpet welcome at Dushanbe International Airport, Tajikistan.#PMIKvisitsTajikistan#PMIKatSCOSummit pic.twitter.com/rNVBzOFRRR
Advertisement— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) September 16, 2021
وزیر اعظم تاجکستان میں مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے، بزنس کانفرنس میں کاروباری روابط کو بڑھانے پر بات ہوگی۔
یادرہے کہ گزشتہ روزتاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، خطے اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے ایران میں صدارتی الیکشن جیتنے پر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے ایران کے ساتھ کام جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، تجارت، اقتصادی شعبے اور علاقائی رابطے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران کا منصفانہ اور اصولی موقف کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے لڑنے کے لیے طاقت کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان میں پاکستان کی اہم دلچسپی پر زوردیتے ہوئے کہا کہ 40 سال بعد افغانستان میں تنازع اور جنگ کو بالآخر ختم کرنے کا موقع ہے۔ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم کرنے، انسانی بحران کو روکنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ضروری تھا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ استحکام کی کوششوں کو افغان معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق اور جامع سیاسی ڈھانچے کے احترام سے تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News