Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جبری تبدیلی مذہب روکنےکے مجوزہ بل پر وزارت مذہبی امور کا اعتراض

Now Reading:

جبری تبدیلی مذہب روکنےکے مجوزہ بل پر وزارت مذہبی امور کا اعتراض
نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے جبری تبدیلی مذہب روکنے کے بل پر اعتراض لگا کر متعقلہ وزارت کو واپس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ایک بیان میں کہا کہ مجوزہ بل میں اعتراضات میں جج کے سامنے پیشی، 90 دن انتظار اور  18سال عمرکی شرط کو بھی غیرشرعی و غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ مجوزہ قانون اس کیفیت میں شریعت اسلامی اوربنیادی انسانی وآئینی حقوق سے متصادم ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کی اسلام میں ہرگز گنجائش نہیں، روک تھام بہر حال ضروری ہے۔

نور الحق قادری کا  یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جبری تبدیلی مذہب کے واقعات بہت کم ہیں لیکن جو ہیں وہ بدنامی کا باعث ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ مجوزہ قانون اسلام قبول کرنے کی ممانعت کیلئے استعمال ہونےکا خدشہ ہے جبکہ مجوزہ بل مسلم اور غیر مسلم کمیونٹی میں منافرت کا باعث بنے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاست سے علماء نے کافی شکوے شکایات کیے ، شکایات کا جواب دیا تو تلخی ہوگی اور ماحول خراب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسائل اور مشکلات ضرور موجود ہیں ، ان کا اعتراف کرنے میں کوئی عار نہیں ، علماء کے مل بیٹھنے سے مثبت اثرات آنا شروع ہوتے ہیں ، علماء اور حکمران ٹھیک ہو جائیں تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے ، علماء اور حکومت میں فاصلے ہونگے تو دونوں جانب سے بدگمانی اور غلط فہمی ہوگی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اہل بیت اور صحابہ کرام کی توہین کسی کیلئے بھی قابل برداشت نہیں ، ریاست نے بہت سے ایسے لوگوں کو ٹھیک کر دیا ہے جو خود کو بہت کچھ سمجھتے تھے ، ریاست دانتوں کے بغیر نہیں اس کے مُکے بھی ہیں اور دانت بھی۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ افغانستان تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے ، کابل کو گزشتہ دس سال پاکستان کیخلاف گالم گلوچ کیلئے بھارت نے استعمال کیا ، پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے بھارتی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ضائع ہوگئی ، پاکستان پر مغربی سرحد سے کوئی حملہ نہیں ہونے والا ، اس وقت افغانستان تباہ حال ہے اس سے زیادہ توقع رکھنی چاہیے نہ خدشات پھیلانے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی حوالے سے ریاست کو جو بھی پالیسی ہوگی وہ ہم سب کی ہوگی ، وزارت انسانی حقوق نے جبری مذہب کی تبدیلی کا بل بھجوایا تھا ، پنجاب، جی بی، کے پی کے اور بلوچستان میں جبری مذہب تبدیلی کا کوئی کیس نہیں ، سندھ میں چند کیسز کو پروپیگنڈا کرکے کہا جا رہا ہے کہ جبری مذہب تبدیل ہو رہا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق کو بتا دیا کہ اس حالت میں جبری مذہب تبدیلی کا قانونی مسودہ قابل قبول نہیں ، بل کا مسودہ شریعت جنیوا کنونشن اور آئین کیخلاف ہے ، ملک میں کوئی قانون قرآن و سنت کے متصادم نہیں بن سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کی گرانٹ ہو یا دیگرمسائل اس سلسلے کوآگے بڑھائیں گے، سعید غنی
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر