Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی اردو یونیورسٹی میں عہدوں کی جنگ، جامعہ میں انتظامی بحران پیدا ہوگیا

Now Reading:

وفاقی اردو یونیورسٹی میں عہدوں کی جنگ، جامعہ میں انتظامی بحران پیدا ہوگیا

وفاقی اردو یونیورسٹی میں عہدوں کی جنگ کے باعث جامعہ میں انتظامی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستقل وائس چانسلر تعیناتی کے باوجود ڈپٹی چیئرسینیٹ نے قائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم نے گزشتہ روز ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کی بطور مستقل وائس چانسلر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، گزشتہ روز ڈپٹی چیئر سینیٹ کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرانے کے لیے اجلاس ایمرجنسی کمیٹی بھی طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اب ایک ہی وقت میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے دو اسسٹنٹ پروفیسرز قائم مقام رجسٹرار کے دعویدار ہیں، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد صارم نے مدت پوری کر کے جانے والی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے جبکہ گزشتہ شب مدت پوری کر کے جانے والی قائم قائم وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صارم کی جگہ اسسٹنٹ پروفیسر محمد صدیق کی رجسٹرار تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نئے تعینات قائم مقام رجسٹرار اسسٹنٹ پروفیسر محمد صدیقی نے ڈاکٹر صارم کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ یہ عمل کارسرکار میں مداخلت کے زمرے میں آتا ہے ، اگر چارج نہ چھوڑا تو مجھے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع کرنا پڑے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد صارم نے رجسٹرار کا عہدہ چھوڑنے کے بجائے دفتر کو تالے لگا دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے آئی ٹیکنالوجی تعلیم اور طب کے شعبوں میں پیشرفت کو بہت تیز کرسکتی ہے، بل گیٹس
سورج کا گماں دینے والی دنیا کی روشن ترین ٹارچ تیار
اگلے 25 برسوں کے دوران ایک عالمی وبا کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے، بل گیٹس
اپنا کام جاری رکھنا چاہتا ہوں لیکن اب زیادہ محنت کرنے کا خواہشمند نہیں، بل گیٹس
سیکیورٹی میں اہم خامی کی نشاندہی پر ناسا نے پاکستانی انجینئر کو اعزاز سے نواز دیا
سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی نیوکلیئر گھڑی متعارف کروا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر