Advertisement
Advertisement
Advertisement

کارکنان پارٹی کے سفیر ہیں ، فریال تالپور

Now Reading:

کارکنان پارٹی کے سفیر ہیں ، فریال تالپور
فریال تالپور

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے کہا ہے کہ کارکنان پارٹی کے سفیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں طارق انور سیال اور شفقت حسین انڑ کی زرداری ہاٶس کراچی میں ملاقات ہوئی۔

فریال تالپور سے ملاقات کے دوران پارٹی رہنماٶں نے ضلع لاڑکانہ کے تنظیمی امور اور مختلف علاقوں میں حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے کہا کہ کارکنان پارٹی کے سفیر ہیں، عوام کی خدمت اور ان کے مساٸل کے حل کے لیٸے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

واضح رہے اس سے قبل پیپلزپارٹی کی رہنماء فریال تالپور کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا تھا۔

Advertisement

فریال تالپور نے کہا تھا کہ افسوس یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہوتا رہا لیکن کٹھ پتلی وزیر اعظم خاموش رہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنماء کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور کشمیریوں کا رشتہ اٹوٹ ہے، آصف علی زرداری صدر ہوتے تو مودی کشمیر میں ظلم کرنے کا سوچتے بھی نہیں۔

فریال تالپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی مودی سے ملاقات کے جنون کی سزا کشمیریوں کو ملی ، کشمیر کے سلسلے میں قوم ایک صفحہ پر تھی عمران خان نے انتشار پھیلایا۔

پیپلزپارٹی کی رہنماء فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کشمیری عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر