ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹس میں نکاسی آب کے چوکنگ پوائنٹس جلداز جلد کلیئر کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایم سی کے ایڈمنسٹریٹرز، میونسپل کمشنرز، ایم ڈی واٹر بورڈ، سالڈ ویسٹ کے حکام موجود تھے۔
اجلاس میں رین ایمرجنسی کے تحت شہر کے نالوں، چوکنگ پوائنٹس اور نشیبی علاقوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تمام بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ ہر ڈسٹرکٹ میں نکاسی آب کے لئے ابھی سے مشینری لگا دے، مزید بارشوں کا انتظار کیے بغیر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر انتظامات کیے جائیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز اپنے ڈی واٹرنگ پمپس کے لئے فیول اور آپریٹر کی دستیابی کو یقینی بنائیں، تمام ڈسٹرکٹس میں نکاسی آب کے چوکنگ پوائنٹس جلداز جلد کلیئر کیے جائیں تاکہ نکاسی آب میں رکاوٹ دور ہوسکے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت دی ہے کہ بارش کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں، بارش کے دوران اور پیشگی نالوں کی مانیٹرنگ کی جائے، شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، پانی جمع ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام ذمہ دار ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News