Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کے فیصلے

Now Reading:

محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کے فیصلے

کراچی ویسٹ کرکٹ کلب اور الرحمٰن کرکٹ کل  کی کامیابی  جبکہ فیڈرل اسپورٹس اور این کے یونیورسل کو شکست کا سامنا  کرنا پڑا،ندیم احمد اور اریب احمد کی عمدہ کارکردگی۔

تفصیلات کے مطابق  الرحمٰن کرٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی ویسٹ کرکٹ کلب نے فیڈرل اسپورٹس کو 88 رنز سے شکست دیدی ۔

کراچی ویسٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز اسکور کئے ندیم احمد نے 50 رنز ، کامران احمد نے47 رنز ، راشد احمد نے 27 رنز اور نعمان خان نے 26 رنز اسکور کئے۔

 فیڈرل اسپورٹس کے اریب احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 رنز دے کر پ5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سعد ابراہیم نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب میں فیڈرل اسپورٹس کی پوری ٹیم 25۰1 اوورز میں 130 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ،عذیر خان نے24 رنز ، حسنین آصف نے 23 رنز اور انس خان نے 20 رنز اسکور کئے  جبکہ وسیم خان ، راشد احمد اور عادل ندیم نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Advertisement

 دوسرے میچ میں الرحمٰن کرکٹ کلب نے این کے یونیورسل کرکٹ کلب کو7 وکٹوں سے شکست دیدی این کے یونیورسل کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،عبداللّہ وحید نے 25 رنز بنائےبابر احمد ، دلاور احمد اور جون نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 جواب میں الرحمٰن کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا معین خان نے 27 رنز اور تابش مشتاق نے 17 رنز اسکور کئے  جبکہ محمد محتشم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر