قائد اعظم یونیورسٹی کی فیسوں میں مبینہ طور پر اضافے کے باعث متعدد طلباء سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طلباء کی جانب سے یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ 2019 میں بی ایس کے پہلے سمسٹر کی فیس 59 ہزار 741 تھی، 2020 میں بی ایس پہلے سمسٹر کی 76 ہزار 30 روپے کر دی گئی اور اب 2021 میں بی ایس کی پہلے سمسٹر کی فیس ایک بار پھر بڑھا کر 80 ہزار 240 روپے کر دی گئی ہے۔
طلبہ نے بتایا کہ بی ایس پہلے سمسٹر کی فیس میں 30 فیصد سے زائد کا اضافہ کردیا گیا ہے، یونیورسٹی ایڈمیشن فیسوں کے ساتھ سکیورٹی فیس 5 ہزار 13 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار 626 کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ طلباء و طالبات نے فیسوں میں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کے ساتھ طلباء و طالبات پر درج کیے گئے پولیس پرچے کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News