Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں قیام امن کے بعد اول ترجیح تجارت کا فروغ ہے، ترجمان طالبان

Now Reading:

افغانستان میں قیام امن کے بعد اول ترجیح تجارت کا فروغ ہے، ترجمان طالبان
ذبیح اللہ مجاہد

ترجمان طالبان اور افغانستان کے معاون وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے بعد اول ترجیح تجارت کا فروغ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان طالبان اور افغانستان کے معاون وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک  انٹرویو  میں کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کا مؤقف قابل تحسین ہے۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ پاکستان ‏نے عالمی برادری سےمطالبہ کیا کہ افغانستان سےاچھےروابط قائم کرے ہم اس موقف پرپاکستان کےمشکور ہیں۔

 افغانستان کے معاون وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں۔ کئی ممالک نے امریکا، عالمی برادری کے سامنے ہمارے حق میں آواز اٹھائی جبکہ چین اور روس نے بھی ہمارے حق میں اقوام متحدہ میں بات کی

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں زبان، مذہب، رسم و رواج کئی چیزیں مشترک ہیں، ماری زبان،مذہب،رسم ورواج ایک ‏جیسے ہیں جبکہ پاکستان سے ہماری سرحد بھی مشترک ہے۔

Advertisement

افغانستان کے معاون وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  پنج شیرمیں لڑائی ختم ہوچکی ہے بیشترمقامی عمائدین، علمائےکرام اورمجاہدین ہمارے ساتھ ‏ہیں ہم کسی کےساتھ جنگ نہیں چاہتے اب وقت ہےافغان قوم ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئےکام کرے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ ہم پاکستان کےپرچم اورحریت کا احترام کرتےہیں توقع ہے پاکستان بھی ہمارے ‏پرچم اور خودمختاری کا احترام کریں گے۔

ترجمان طالبان اور افغانستان کے معاون وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے بعد اول ترجیح تجارت کا فروغ ہے۔ اس وقت افغانستان کوتجارت اوراقتصادی امورکی ضرورت ہے توقع ہےہمسایہ ممالک عالمی سطح پراپنامثبت ‏کردار جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر