ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغانستان کو انسانی ہمدردی پر امداد فراہم کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ دو شنبے میں چین، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ اور ایرانی سینئر نمائندے نے ملاقات کی ہے جس میں فریقین نے افغانستان اور خطے میں امن کیلئے کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان کی تعمیر نو کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، فریقین نے افغانستان میں جامع حکومت سازی کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News