Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حضرت داتا گنج بخش کا سالانہ عرس آستانہ عالیہ پر منعقد ہوگا

Now Reading:

حضرت داتا گنج بخش کا سالانہ عرس آستانہ عالیہ پر منعقد ہوگا

حضرت داتا گنج بخشعلی ہجویری کا سالانہ عرس مبارک 26 تا 28 ستمبر 2021 بروز اتوار، پیر اور منگل سے آستانہ عالیہ پر منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخشعلی ہجویری کے 978 ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات و تقریبات کے سلسلہ میں لاہور پریس کلب کے آڈیٹوریم میں میڈیا کو پریس بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ، سیکر ٹری اوقاف نبیل جاوید، ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری اور ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ برصغیر میں قافلہ تصوف اور شریعت و طریقت کے امام الاولیاء شیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کا آستانہ سب سے بڑا روحانی مرکز ہے، حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کا سالانہ عرس مبارک 26 تا 28  ستمبر 2021 بروز اتوار، پیر اور منگل سے آستانہ عالیہ پر منعقد ہو گا۔

عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 18 صفر المظفر بمطابق 26 ستمبر 2021 بوقت 11 بجے رسم چادر پوشی سے ہوگا، بعدازاں حسب روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا، محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے زائرین کیلئے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کیلئے مبلغ 1 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

عرس کے موقع پر دینی، روحانی محافل اور علمی نشستوں کے انعقاد کیلئے 500 سے زائد مشائخ، سجادگان، اکابرعلمائاور مذہبی اسکالرز، قرائاور نعت خواں حضرات کو مدعو کیا گیا ہے، وطنِ عزیز کی 200 سے زائد روحانی اور خانقاہی شخصیات، معروف آستانوں کے سجادگان حضرت خواجہ غریب نوازکی خانقاہ کے سجادہ نشین سید بلال چشتی، خواجہ فرید الدین فخری سجادہ نشین اورنگ آباد شریف (انڈیا) اور پیر سید دیوان طاہر نظامی سجادہ نشین درگاہ خواجہ نظام الدین محبوب الٰہی (انڈیا) بطور خاص قابل ذکر ہیں۔

Advertisement

اس سال عرس کی تقریبات کا ”نظام الاوقات“ پر مشتمل کتابچہ اور ”پوسٹر“ خوبصورت طباعت سے آراستہ کرکے کثیر تعداد میں ملک کے طول و عرض میں ارسال کر دیا گیا ہے، ملک بھر کے اہم اخبارات میں عرس کی تقریبات سے متعلق اشتہار شائع کروا کر عوام الناس کو ملک بھر میں اطلاع کی جا رہی ہے، حضرت داتا گنج بخشؒ کے علمی اور روحانی فیوض و برکات کی ترویج و تبلیغ کیلئے کتاب ”الزاد المرغوب فی تعارف کشف المحجوب“ کی خصوصی اشاعت کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

عالمی کانفرنس اور دیگر استقبالیہ تقریبات کے آغاز پر سہ روزہ عالمی کانفرنس کا اہتمام 22 تا 24ستمبر 2021 کو ہوگا، کانفرنس کا افتتاح مورخہ 22 ستمبر 2021 بروز بدھ 10 بجے دن رازی ہال نیو کیمپس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ہوگا۔

کانفرنس کے دوسرے روز 23 ستمبر 2021 بروزجمعرات، 10 بجے دن بخاری آڈیٹوریم جی سی یونیورسٹی لاہورمیں کانفرنس ہوگی، مورخہ 24 ستمبر 2021 بروز جمعہ المبارک کو معروف دانشور پروفیسر احمد رفیق اختر خصوصی لیکچر  صبح10 بجے بمقام دربار حضرت داتا گنج بخش فرمائیں گئے۔

25 ستمبر2021 کو یونیورسٹیز کے اشتراک سے مدارس دینیہ اور جامعات کے درمیان مقابلہ حسن قرآت و مقابلہ حسن تقریر داتا دربار کمپلیکس میں منعقد ہوگا، مورخہ 25 ستمبر 2021 کو خصوصی طور پر مشاعرہ منقبت کا انعقاد ہوگا جس میں شعرائے کرام حضرت محمد کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے حضور عقیدت کا نذرانہ پیش کرینگے۔

زائرین کی روحانی، باطنی اور قلبی تسکین کیلئے عرس مبارک کے موقع پر محفل حسن قرات، تین روزہ قومی محفل نعت بھی روزانہ ہو گی۔19اور 20صفر المظفر کو جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخش میں علمی و روحانی اجتماعات کے انعقاد کے علاوہ 2 روزہ قرائے حضرات، نعت خواں اور قوال محافل سماع کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

سالانہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کیلئے 133 عدد سکیورٹی و کلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کیلئے نصب ہونگے، ماسٹر کنٹرول روم میں 16عدد LCDنصب ہوں گی تاکہ دربار شریف میں ہونے والی سرگرمیوں پر مکمل طور پر نظر رکھی جا سکے، دورانِ عرس محکمہ پولیس نے 2000 پولیس اہلکاران تعینات کیے ہیں، جس میں 3 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز شامل ہیں، اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

Advertisement

دربار شریف کے اندر داخل ہونے والے راستوں پر2 عدد اسکیننگ مشین، 11 واک تھر وگیٹس، 15 میٹل ڈیٹکٹرز، 12 انٹرکام اور 6 عدد ایمرجنسی PTCLکنکشنززائرین کی حفاظت کیلئے مہیا کئے گئے ہیں، محکمہ پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز دربار شریف کے خواتین کے احاطہ میں مامور کی گئی ہیں، داتا دربار میں موجود رضا کار تنظیموں کے 450 رضا کار، 41 سکیورٹی گارڈز اور 60 عدد پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز سیکورٹی انتظامات کویقینی بنانے کیلئے تعینات ہونگے۔

داخلی راستوں پر پولیس نے بھی الگ سے واک تھرو گیٹس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122 کا عملہ بمعہ 5 ایمبولینس و موٹر سائیکلز ریسکیو ہمہ وقت موجود رہیں گے، قرب و جوار کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے لئے خصوصی انتظامات ہونگے، زائرین کے بلارکاوٹ دربار شریف تک پہنچنے کیلئے بذریعہ ٹریفک پولیس خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے، محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے عرس کے ایام میں زائرین کیلئے خصوصی لنگرکا وسیع انتظام ہو گا۔

زائرین کے وضو اور پینے کے پانی کی فراہمی وغیرہ کے انتظامات بھی تسلی بخش کیے گئے ہیں، عرس مبارک پر آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے داتا دربار کمپلیکس کی حدود اور مسجد کے تہہ خانہ میں میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں، عرس مبارک کے موقع پر صفائی کے خصوصی اقدامات کیلئے 200 ورکرزرات دن 2 شفٹوں میں کام کرینگے جو عرس مبارک کے موقع پر داتا دربار کمپلیکس کے احاطے میں ہر جگہ پر صفائی کو یقینی بنائیں گے۔

سکیورٹی کے انتظامات کے پیشِ نظر دورانِ عرس زائرین کی سہولت کے لئے داتا دربار ہسپتال لاہور میں وسیع پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، دورانِ عرس مبارک جملہ انتظامات اور عوامی سہولت کیلئے دیگر محکمہ جات کے کیمپ آفسز بھی قائم کئے گئے، زائرین کی مدد اور رہنمائی کیلئے چاک و چوبند عملہ موجود رہے گا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے عرس کی تقریبات کی تشہیر کے علاوہ ان تقریبات کو براہ راست ٹیلی ویژن چینلز پر دکھائے جانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار کی گاری پر بم دھماکہ
غیر قانونی اوراسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت، حکومت کو بڑا مالی نقصان
پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم کی ہلاکت پر سنسنی خیز انکشافات
کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا امکان
پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 7دہشتگردہلاک
وزیراعظم کا بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر