پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مہنگائی کا جن بےقابو ہوگیا ہے ، چینی، آٹا، ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں 30 سے 80 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت 42 روپے اضافے سے 70 روپے سے بڑھ کر 112 روپے کلو ہو گئی جبکہ گھی و آئل کی قیمت 140 روپے اضافے سے 205 روپے سے بڑھ کر 345 روپے کلو ہو گئی۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 482 روپے اضافے سے 740 روپے سے بڑھ کر 1222 روپے ہو گیا ، پٹرول کی قیمت 27 روپے لٹر اضافے سے 96 روپے سے بڑھ کر 123 روپے لٹر ہو گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق دو سال کے دوران دودھ 20 روپے لٹر مہنگا ہوا ہے جبکہ دہی 20 روپے اور خشک دودھ 59 روپے مہنگا ہوا ہے۔
اسکے علاوہ مرغی زندہ 25 روپے، مٹن 249 روپے ، بیف 136 روپے ، انڈے 84 روپے، دال مسور 57 روپے ، دال چنا 22 روپے اور گندم 850 روپے اضافے سے 1400 روپے سے بڑھ کر 2250 روپے ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے غریب آدمی کے لیے فی یونٹ 2 روپے 22 پیسے اضافے سے 5 روپے 95 پیسے ہو گیا ہے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 646 روپے اضافے سے 1223 سے بڑھ کر 1869 روپے ہو گیا ہے۔
واضح رہےکہ لکڑی بھی91 روپے اضافے سے 643 روپے فی من سے بڑھ کر 734 روپے فی من ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
- ATAT
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- COSTLY
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- PATRO;
- Sugar
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- طbol news
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News