تیمور خان کو کشمیر پریمیئر لیگ کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا

Social Media

15th Sep, 2021. 02:37 pm

سابق کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تیمور خان کو کشمیر پریمیئر لیگ کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کےصدر عارف ملک نے تیمور خان کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کےصدر عارف ملک نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کی غیر معمولی کامیابی میں تیمور خان کا کردار نمایاں ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کےصدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر کی پوزیشن کیلئے تیمور خان موزوں ترین انتخاب ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کےصدر عارف ملک نے مزید کہا ہے کہ بطور چیف آپریٹنگ آفیسر تیمور خان کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ تیمور خان پہلے کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل)  کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تھے۔

Adsence 300X250