Advertisement

انتظار اختتام پذیر؛ پاکستان میں طوفانی بارشوں کا آغاز، کب سے بادل برسنے والے ہیں؟ محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشگوئی

محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ملک میں نئے مون سون سسٹم کا الرٹ جاری کردیاہے، ملک کے بالائی حصوں میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون اسپیل کی پیش گوئی کر دی گئی ہے، 23 ستمبر سے بارشیں متوقع ہیں، شہرقائد میں یہ سلسلہ 25 ستمبر تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم سے شہر میں کہیں درمیانہ درجہ کی اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے۔

ماہرین موسمیات کی ایک اور رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں اتوار اور پیر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہو جائے گا جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بارشیں ہونے کی صورت میں گرمی کی شدت میں واضح کمی آئے گی۔

Advertisement

ماہرین موسمیات کا کہنا ہےکہ رواں ماہ کے دوران اب تک ہونے والی غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں پہلے ہی درجہ حرارت میں واضح کمی آ چکی، جبکہ مزید بارشوں کی صورت میں موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک میں مون سون سیزن معمول سے کچھ زیادہ طویل ہو گیا۔ عمومی طور پر مون سون سیزن کے دوران ماہ اگست میں زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جاتی ہیں، تاہم رواں برس ماہ ستمبر میں بھی ٹھیک ٹھاک بارشیں ہوئی ہیں، جبکہ رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ستمبر کے وسط کے بعد سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آ جاتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 25 ستمبر سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، مانسہرہ، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version