Advertisement
Advertisement
Advertisement

چھ ستمبر ہماری تاریخ کا ایک تابندہ دن ہے ، سربراہ پاک بحریہ

Now Reading:

چھ ستمبر ہماری تاریخ کا ایک تابندہ دن ہے ، سربراہ پاک بحریہ

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ چھ ستمبر ہماری تاریخ کا ایک تابندہ دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاعِ پاکستان کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن دشمن کی کھلی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے اس عزم نے ہمارے شہداء و غازیوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو جلا بخشی ، یہ دن ہمارے شہداء اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے مادر وطن کی سالمیت و بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ عہد حاظر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، آج پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر