Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران عمران خان نیازی ہے، عطااللہ تارڑ

Now Reading:

ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران عمران خان نیازی ہے، عطااللہ تارڑ
عطااللہ تارڑ
Advertisement

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کا کرپٹ ترین حکمران عمران خان نیازی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ والٹن ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا عمران خان اپنے دوستوں کو نوازنا چاہتے ہیں سنٹرل ڈسٹرکٹ بزنس بنانا چاہتے ہیں جو 60 ارب نہیں 400 ارب کی ڈھائی سو ایکٹر زمین ہے۔

انہوں نے کہا کہ 99 سال کی لیز پر لاہور سنٹرل ڈسٹرکٹ بزنس کو دے دیا ہے، ملک کا سب سے بڑا قبضہ مافیا کا سرغنہ عمران خان نیازی ہے۔

ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ والٹن ائیرپورٹ پر مخدوم ہاشم جواں بخت کو کمیٹی کا ہیڈ بنا کر 400 ارب روپے کی زمین فروخت کریں، آپکے دور میں چینی کا اسکینڈل عمران خان کے دور میں آیا، چینی کا اسکینڈل 122 ارب روپے اور آٹے کا اسکینڈل 70 ارب روپے آیا لیکن ایک بھی گرفتاری نہیں ہوئی، عمران خان نے چینی اور آٹے پر ڈاکہ ڈالا کیونکہ آپ کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئے۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی کا ذریعہ آمدن کیا ہے 400 کنال کا محل کیسے چلاتے ہیں؟ ہمارے 10 سالہ دور میں کرپشن کی ایک بھی کہانی سامنے نہیں آئی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آخری کمنٹری 95 میں کی 2021 تک کمائی چل رہی ہے وہ ایک معجزہ ہے، 400 ارب روپے کا ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے جو سرکاری افسر نے ہتھیانے اور غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ثبوت اکٹھے کر کے جیل کی سلاخوں میں بھیجیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ والٹن ائیر پورٹ کی زمین 99 سال کی لیز پر کیوں دی عمران خان نے آٹے اور چینی پر کتنی کرپشن کی جواب دیں، کیا آپکے وزیر جیل پروف ہیں اربوں ڈاکے ڈال کر کرسیوں پر بیٹھے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پوری پی ٹی آئی عمران خان کا ذریعہ آمدن نہیں بتا رہی نیب ایف آئی اے وزیراعظم کے خلاف ایکشن لے۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے دورہ کراچی پر کہا کہ ہم قومی مفاہمت چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں اگلے الیکشن کو شفاف بنانے اور مسائل حل کرنے کے لئے اکٹھی ہوں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر