Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ  کرکٹ ٹیم 18 سال بعد کل جمعہ کی شب پاکستان پہنچے گی

Now Reading:

نیوزی لینڈ  کرکٹ ٹیم 18 سال بعد کل جمعہ کی شب پاکستان پہنچے گی

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد کل جمعہ کی شب پاکستان پہنچے گی جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 10 اور 11 ستمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچ رہی ہے جس کے لیے سیکیورٹی سمیت ہر طرح کے انتظامات بہترین انداز میں کیئے جا رہے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ چکی  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی، ایک روز کورنٹائن میں رہنے اور کوویڈ ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں کو آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت دی جائے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس کے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم میں 25 فیصد تماشائیوں کو این سی او سی کی ہدایت کے مطابق اجازت حاصل ہے اور ابھی اس سے متعلق کوئی تازہ ہدایت جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Advertisement

راولپنڈی اسٹیڈیم میں 4 ہزار 500 اور قذافی اسٹیڈیم میں 5 ہزار 500 تماشائیوں کو اجازت حاصل ہے۔

این سی او سی کی ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹکٹس کے لیے پالیسی کے اعلان کا امکان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے، مکمل ویکسینیشن شدہ شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈکپ قریب ہے منفی چیزوں پر توجہ نہیں دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشاداب خان نے کہا کہ ملاقات میں رمیز راجہ اپنے منصوبے سے متعلق آگاہ کرنا چاہتے تھے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ رمیز راجہ چاہتے ہیں کھلاڑی ماڈرن کرکٹ کھیلیں جبکہ سلیکشن کے حوالے سے چیف سلیکٹر نے وضاحت کر دی ہے۔

 انہوں نے کہاکہ مصباح الحق اور وقار یونس کا جانا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر