Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

Now Reading:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار
پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے  روز بھی انڈیکس میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری ہفتے کا مسلسل چوتھا منفی دن رہا، 4 روز میں انڈیکس 1339 پوائنٹس کم ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس کی گراوٹ 300 پوائنٹس رہی، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 45 ہزار 296 ہے۔

شیئرز بازار میں آج 44 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 59 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 872 ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.68 سے بڑھ کر 169.03 روپے  پر بند ہوا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 500روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 308 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  13 ہزار 500روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 308 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 772 ڈالر فی اونس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
رواں مالی سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کو چیلنچ قرار دیدیا
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
پاکستان میں مہنگائی میں کمی کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر