Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کن موبائل فونز میں جی میل، یوٹیوب جیسے اہم ترین فیچرز 13 دن بعد کام کرنا چھوڑدیں گے؟ جانیے

Now Reading:

کن موبائل فونز میں جی میل، یوٹیوب جیسے اہم ترین فیچرز 13 دن بعد کام کرنا چھوڑدیں گے؟ جانیے

آج کی اس اسٹوری میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ کن موبائل فونز میں جی میل، یوٹیوب جیسے اہم ترین فیچرز 13 دن بعد کام کرنا چھوڑدیں گے۔ 

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے اکثر افراد ہر 3 سے 4 سال میں اپنی ڈیوائسز کو بدل لیتے ہیں، مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ایک ہی ڈیوائس کو برسوں تک استعمال کرتے رہتے ہیں۔

اگر آپ بھی ایسے کسی پرانے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کررہے ہیں تو اب نیا فون لینے کا وقت آگیا ہے۔

ایسا نہ کرنے پر گوگل کی جانب سے اس کی متعدد اہم ایپس جیسے جی میل، یوٹیوب، گوگل میپس اور دیگر کو پرانے ایڈرائیڈ فونز میں 27 ستمبر سے بلاک کردیا جائے گا۔

کمپنی نے اگست میں تصدیق کی تھی کہ وہ پرانے اینڈرائیڈ فونز میں گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان ہونے کو بلاک کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

Advertisement

اینڈرائیڈ 2.3 پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز 27 ستمبر سے گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔

اینڈرائیڈ 2.3 یا اینڈرائیڈ جنجر بریڈ کو گوگل کی جانب سے دسمبر 2010 کو متعارف کرایا گیا تھا اور اب 11 سال بعد کمپنی نے اسے متروک کردیا ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے پہلے ہی اینڈرائیڈ کے اس ورژن کی سپورٹ ختم کی جاچکی ہے۔

گوگل کے مطابق اینڈرائیڈ 2.3 کی سپورٹ ختم کرنے کا مقصد صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے قبل فروری 2017 میں گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 2.3 پر چلنے والے فونز کے لیے گوگل پے کانٹیکٹس لیس پیمنٹس کو معطل کردیا گیا تھا۔

مگر اب 27 ستمبر سے تمام صارفین ان ڈیوائسز پر اپنے گوگل اکاؤنٹ پر بھی سائن ان نہیں ہوسکیں گے اور کوشش کرنے پر ان کے سامنے یوزر نیم اور پاس ورڈ ایرر آئے گا۔

Advertisement

ایسا ہی ایرر گوگل کیلنڈر یا جی میل اکاؤنٹ اوپن کرنے پر بھی آئے گا۔

اسی طرح گوگل کی دیگر مقبول ایپس یوٹیوب، گوگل پلے اسٹور، گوگل میپس، جی میل اور دیگر بھی کام نہیں کرسکیں گی۔

ان ایپس کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 3.0 اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی ، چونکہ پرانے اینڈرائیڈ فونز میں آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ نہیں ہوتے تو یا فون ہی لینا ہوگا۔

ویسے گوگل کی جانب سے کچھ رعایت ضرور فراہم کی جائے گی اور ممکنہ طور پر کچھ سروسز تک براؤزر کے ذریعے رسائی فراہم کی جائے گی، مگر ایپس کو ہمیشہ کے لیے بلاک کردیا جائے گا۔

گوگل کے فیصلے سے کتنے فونز متاثر ہوں گے، اس بارے میں تو کچھ کہنا مشکل ہے مگر ایک تخمینے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں تو کافی افراد پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر