Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس حکومت کا ہمیشہ کی طرح آج ایک اور لطیفہ سامنے آیا ہے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

اس حکومت کا ہمیشہ کی طرح آج ایک اور لطیفہ سامنے آیا ہے، عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اس حکومت کا ہمیشہ کی طرح آج ایک اور لطیفہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج کا لطیفہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں ویکسین لگادی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ این سی او سی کے ریکارڈ میں اس کو اپ لوڈ بھی کردیا ہے ، اس سے بڑی ناکامی اور نا اہلی اور کیا ہوسکتی ہے ، جہاں میاں صاحب کا شناختی کارڈ پہلے ہی بلاک ہے اس پر انٹری کیسے ہوگئی۔

اس سے قبل مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ عثمان بزدار عمران خان کی طرح بلین ٹری پروگرام کی جعلی تصویریں شیئر کرنے لگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بزدار صاحب اتنی دو نمبری اچھی نہیں ہوتی،میں شاہدرہ کی ووٹر ہوں،آپ کا شاہدرہ کسی اور سیارے میں ہے،جہاں یہ سب ہورہا ہے ، عمران خان نے جیسے درخت کے پی کے میں لگائے ایسے درخت عثمان بزدار شاہدرہ میں لگارہے ہیں ، شاہدرہ میں گندگی،کچرے،سیوریج کے پانی سے لوگوں کا جینا محال ہوچکا ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ عثمان بزدار جعلی تصویریں شیئر کرکے شاہدرہ کو لاہور کی جنت بناکر پیش کررہے ہیں ، سرسبز شاداب پنجاب مہم کے دوران حکومت کے لگائے 57فیصد پودے پانی نہ ملنے اور دیکھ بھال نہ ہونے سے مر چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ کاش عثمان بزدار اصلی مرے ، مرجھائے اور گلے سڑے پودوں کی تصویریں شیئر کرتے ، جعلی طریقے سے بنی حکومت کے کام بھی جعلی اور فوٹوسیشن پر مبنی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ قوم ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر مانگ رہی ہے ، عمران خان اور عثمان بزدار قوم کا پیٹ درختوں کے پتوں سے بھرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ عمران صاحب قوم نے درختوں کے پتے نہیں روٹی کھاکر پیٹ بھرنا ہے لیکن آپ لوگ قوم کے منہ سے بچے ہوئے نوالے بھی چھیننے میں لگے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پولیس ان ایکشن
سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں، گورنر سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر