Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہائی کمشنر کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ لسٹ سے نکالنے میں پاکستان نژاد اراکین پارلیمنٹ کی کاوشوں پر ان کا مشکور ہوں، ریڈ لسٹ کا معاملہ پاکستان اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات پر اثرانداز ہورہا تھا۔

  وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی میڈیا پاکستان کو افغانستان کے معاملے میں ملوث کرنے کی کوشش کررہا تھا جبکہ افغانستان کی صورت حال کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے عوام جنگ سے تھک چکے ہیں، افغان عوام صرف امن اور استحکام چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک اب پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں لیکن پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، مغربی میڈیا چاہے تو آکر دیکھ لے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیہ افغانستان میں نمائندہ حکومت کا حامی ہے، پاکستان بھی یہ ہی چاہتا ہے۔ ہمارے اہداف ایک ہیں اپروچ مختلف ہوسکتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ طالبان سے رابطہ کرے، وہاں انسانی المیہ جنم لینے کو ہے، افغانستان سے نکلنے والے یورپ کا رخ کرینگے جبکہ پاکستان امدادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کیلئے تیار ہے، افغان عوام کی مدد کیلئے تعاون کرینگے۔

واضح رہےکہ  برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچنے پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان، نائب سفیر ڈاکٹر فیصل عزیز اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی برطانوی فارن افیرز کمیٹی کے سربراہ، برطانوی وزیر خارجہ الزبتھ ٹورس اور ممبران پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر